30 اگست 2011 - 19:30

امریکہ نے شام کے خلاف مخاصمانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوے شام کے دیگر حکام پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ابنا:امریکی صدر اوباما نے حکم جاری کیا ہےکہ شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم سمیت دو دیگر حکام کے اثاثے منجمد کردئے جائيں۔ اوباما نے دعوی کیا ہےکہ یہ اقدامات بقول ان کے شام کی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی بناپر کئے گئے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خزانہ کے ایک عھدیدار ڈیوڈ کوھن نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف دباو جاری رہے گا۔ شام کی حکومت کا کہنا ہےکہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے پٹھو اور ایجنٹ اس ملک میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔ ادھرشام کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہےکہ شام میں فتنے اور بدامنی پھیلانے والوں کو اردن میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ طالب ابراہیم نے کہاکہ امریکہ کھلم کھلا شام میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہے اور دہشتگردوں کوعراق سے اردن روانہ کررہا ہے جہاں انہیں دہشتگردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے علاوہ سعودی عرب، امارات ، قطر اور ترکی بھی شام میں دہشتگردی کرنے والوں کی حمایت کررہےہیں اور شام میں جاری بدامنی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات کو علاقے کی سیاست کے تحت موڑا جارہا ہے اور اس کا تعلق اصلاحات، جمہوریت اور آزادی سے نہیں ہے۔ ادھر لبنان نے بھی کہا ہےکہ وہ شام کے ساتھ ہے اور شام کے خلاف جاری کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔لبنان نے عرب لیگ کے بیان کے مقابل شام کی حمایت کی ہے ۔ یاد رہے عرب لیگ نے حالیہ اجلاس میں ایک بیان جاری کرکے شام سے کہا تھا کہ عوام کا قتل عام بند کرکے ملک کے لئے دانشمندانہ تدبیریں اپنائے۔ امریکہ نے بھی اسی طرح کا بیان دیا ہے۔ شام نے عرب لیگ کے بیان کو مسترد کیا ہے۔ لبنان کے وزیرخارجہ نے شام کے اس موقف کو سراہا اور کہاکہ لبنان شام کی حمایت کرتا ہے۔................

/169